پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیاتی ایمر جنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

September 20, 2019

ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ نے ماحولیاتی تحفظ پر عالمی رہنماؤں کی بے حسی کے خلاف بیس ستمبر کو گلوبل کلائمٹ ہڑتال کی کال دی تھی، آج سے دنیا کے 150 سے زائدممالک میں ماحولیاتی ہڑتال کا آغاز ہوگیا ہے ۔جو 27 ستمبر تک ریلیوں اور احتجاج کی صورت میں جاری رہے گی۔پاکستان کے مختلف شہروں میں اس دوران ماحولیاتی مارچ کیا جارہا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیاتی ایمر جنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

ماحولیاتی تبدیلیاں اور موسمی تغیرات وہ مسائل ہیں جس سے پوری دنیا نبرد آزما ہیں۔ آج پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے اور فوری ماحولیاتی اقدامات کا مطالبہ کرنے کے لئے باشعوراور ماحول دوست یک زباں ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پرکئی ماہ سےماہرین ماحولیاتی اور دیگر سرگرم افراد کی جانب سے مختلف طبقات کو ماحولیاتی آگاہی دی جاری ہے اور انہیں مارچ کا حصہ بننے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

یہ مارچ دراصل ایک سوئیڈش طالبہ گریٹا تھنبرگ کے اگست 2018 کے احتجاج سے منسلک ہے جو انہوں نے محض 15 سال کی عمر میں سویڈش پارلیمنٹ کے باہر مضبوط ماحولیاتی اقدامات اٹھانے کے لئے کیا تھا۔

گلوبل کلائمٹ اسٹرائیک میں ایک سو پچاس ممالک کے بچے اور بڑے شریک ہورہے ہیں، آج اسی تحریک کا حصہ ماحولیاتی مارچ کی صورت میں پاکستان بھی بنا، کراچی سمیت لاہور اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان، کوٹلی، مردان، گلگت، تربت، گوادر غرض چھوٹے بڑے کئی شہروں میں ماحولیاتی ایمرجنسی کے لئے آواز اٹھائی گئی اورحکومت سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف فوری ایکشن پلان بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔