مصباح سے میری کیمسٹری کافی ملتی ہے، وقار یونس

September 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مصباح سے میری کیمسٹری کافی ملتی ہے، وقار یونس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیم کے نئے بولرز پر محنت کی جارہی ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر کریں۔

لاہور نیشنل اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ بولنگ کوچ اور دیگر سیٹ ہیڈ کوچ کا معاون ہوتا ہے، سب ہیڈ کوچ کی ڈائریکشن میں کام کرتےہيں، مصباح سے میری کیمسٹری کافی ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اظہر محمود نے پاکستان ٹیم کے ساتھ بہت اچھا کام کیا ہے، میں نے کبھی بھی ایسا نہیں کہا تھا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم سے دور رکھا جائے، میں نے یہ ضرور کہا تھا کہ انہیں گروم ہونے کی ضرورت ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ یہ پاکستان کی ٹیم ہے، جو بہتر پرفارم کرے گا اسے کھیلنا چاہیے، مجھے مصباح کے مائنڈ سیٹ کا پتا ہے۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے کہا کہ بورڈ نے مصباح کو ذمہ داری سونپی ہے تو ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ ہم اُسے سپورٹ کریں، مصباح کو جتنی سپورٹ کی ضرورت ہوگی فراہم کریں گے، مجھے لگتا ہے پاکستان ٹیم کو سرفراز کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کمنٹری کا کوئی مسئلہ نہیں ہے وہ بعد میںبھی کرسکتا ہوں، وہ بھی مزے دار جاب ہے۔