فٹ بال: پاک پی ڈبلیو ڈی اور ایف سی کراچی کا میچ برابر

September 20, 2019

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنا بڑا کام ہے، اس سلسلے میں دوسرے لوگوں کو بھی آگے آنا چاہیے تاکہ ہمارے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کرسکیں۔

یہ بات صمد حبیب صاحب نے نیا ناظم آباد فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد طلحہٰ، آرگنائزنگ سیکریٹری خالد یاسین بھی موجود تھے۔

میچ کے مہمان خصوصی جناب صمد حبیب نے فٹبال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

بعدازاں نیا ناظم آباد فیسٹیول فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاک پی ڈبلیو ڈی اور ایف سی کراچی لمیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

میچ کے ریفری یونس لال تھے ان کی معاونت نصیر الدین اور راشد عبداللّٰہ نے کی۔ فورتھ ریفری کے فرائض محمد اعظم نے انجام دیئے۔ میچ کمشنر حمید اللّٰہ خان تھے۔