چین: معذور نوجوان کا تصاویربنانے کا شاندار مظاہرہ

September 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


کہتے ہیں اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی نوجوان کو ہی دیکھ لیں, جس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور مصوری کو اپنا پیشہ بنا لیا۔

جی ہاں، چین سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنے بازو کو برش بنایا، وہ کینوس پر رنگ بکھیرنے میں ماہر ہے اور خوبصورت تصاویر بنا لیتا ہے۔

چینی نوجوان ایک حادثے میں اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگیا تھا، تاہم اُس نے اپنی اس معذوری کو مجبور نہیں بننے دیا اور فن مصوری میں قدم رکھ دیا اور صرف یہی نہیں یہ ماہر فنکار خطاطی کرنے اور منہ سے برش تھام کر تصاویر بنانے میں بھی ماہر ہے اور اب تک کئی دیدہ زیب فن پارے تیار کر چکاہے۔

باہمت چینی نوجوان اپنے فن کی بنا پر سوشل میڈیا اسٹار بھی بن گیا ہے۔