سرفنگ کے دوران کھلاڑی بلند لہروں کی لپیٹ میں آگیا

September 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سرفنگ کے دوران کھلاڑی بلند لہروں کی لپیٹ میں آگیا

ایڈونچر کے شوقین افراد خطروں سے کھیلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اوراسی شوق میں اپنی جان تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جسے بلندو بالا لہروں پر چلنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی ہے۔

جی ہاں،ایڈونچر کا شوقین سرفر پرتگال کے ٹاؤن Nazareکے سمندر پر اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتاری سے اُٹھنے والی تقریباََ 80فٹ بلند لہر کی لپیٹ میں آگیا اور سمندر میں گر گیا۔

مشکل میں گھرے سرفر کو کچھ لمحوں میں ہی ساتھی کھلاڑی جیٹ اسکی کی مدد سے ریسکیو کرنے لگا، تاہم پیچھے سے آتی کئی فٹ بلند لہرنے سرفر اور جیٹ اسکی رائیڈر دونوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تاہم دونوں نے مہارت اورہمت کا مظاہرہ کیا اور لہروں میں تیرتے ہوئے ساحل کے کنارے آئے اور کسی جانی نقصان سے بال بال بچ گئے۔واضح رہے کہ پرتگال کا یہ سمندر اپنی بلند اور خطرناک لہروں کے باعث ہی مشہور ہے۔