ٹرمپ کی جیب سے گرتا ڈالر کیمرے کی آنکھ میں قید

September 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ٹرمپ کی جیب سے گرتا ڈالر کیمرے کی آنکھ میں قید

یوں تو دنیا بھر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چرچہ عام ہے جو اپنے دلچسپ حرکات و انداز،کڑوے جوابات اور صدارتی فیصلوں کی وجہ سے ہر ایک کی توجہ حاصل کرلیتے ہیں۔

تاہم ایک بار پھر تیز ہواؤں نے امریکی صدر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جی ہاں، سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی جیب سے گرتا 20ڈالر کی تصویر پر دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔

یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں اس وقت قید کیا گیا جب ڈونلڈ ٹرمپ کیلیفورنیا میں جہاز میں چڑھ رہے تھے کہ تیز ہواؤں کے سبب ڈونلڈ ٹرمپ کا کوٹ اُڑنے لگا اور کوٹ کی جیب میں رکھا بیس ڈالر کا نوٹ باہر نکلتا دکھائی دیاجسے کیمرے کی تیز آنکھ نے قید کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تیز ہواؤں نے امریکی صدکو مشکل میں ڈال دیا تھا، وہ اس موقع پ کبھی چھتری کو قابو کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے تو کبھی سنہرے بالوں میں چھپے گنج پن کو چھپانے کی کوشش کرتے رہے۔