ارشد ندیم عالمی ا یتھلیٹکس میں حصہ لیں گے

September 21, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ا یتھلکیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی عالمی اتھلیٹکس فیڈریشن کی کانگریس کے اجلاس میں شرکت کے لئےاتوار کو دوحاقطر روانہ ہونگے۔کانگریس کا دو روزہ اجلاس 26 ستمبر سے شروع ہو گا۔ اجلاس میں آئندہ چار سال کے لئے نئے عہدیداروں کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔اسی دوران عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی، ارشد ندیم جیولین تھروایونٹ میںپاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ وہ24 ستمبر کو قطر روانہ ہونگے۔