کر کٹ سیریز: کراچی کو سجانے کا فیصلہ

September 21, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دورہ کے موقع پر شہر کراچی کو بھرپور انداز میں سجایا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی صدارت میں نیشنل اسٹیڈیم میں ون ڈے سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس میں کیاگیا ۔ پاکستان رینجرز پولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے افسران نے فول پروف سیکورٹی انتظامات کا یقین دلایا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شرقی احمد علی صدیقی، ڈی آئی جی شرقی عامر فاروقی ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے اور جزل منیجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان ، پاکستان رینجرز اور شہری و بلدیاتی اداروں کے سینئر افسران اور دیگر نے شر کت کی۔