خواتین کرکٹ: ارم جاوید کی ففٹی، پی سی بی چیلنجرز کامیاب

September 21, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹرائنگولر ایک روزہ خواتین چیمپئن شپ کے تیسرے میچ میں جمعے کو لاہور جمخانہ کلب گراؤنڈ میں پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایونٹ میں یہ پی سی بی ڈائنامائٹس کرکٹ ٹیم کی مسلسل دوسری ناکامی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

خواتین کرکٹ: ارم جاوید کی ففٹی، پی سی بی چیلنجرز کامیاب

ڈیانا بیگ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ ناکام ٹیم 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ناہیدہ خان 36 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ٹوٹل میں 23اضافی رنز بھی شامل تھے۔ 5 کرکٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکیں۔ چیلنجرز کی جانب سے سیدہ عروب شاہ نے 34 رنز دے کر 3 جبکہ سعدیہ اقبال، صباء نذیر اور ڈیانا بیگ نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاتح ٹیم نےہدف 40 ویں اوور میں 7 وکٹ پرپورا کرلیا۔ 67 رنز پر 6 بیٹرز پویلین واپس جاچکی تھیں۔ ارم جاوید اور ڈیانا بیگ کے درمیان 66 رنز کی شراکت نے ٹیم کو ایونٹ میں پہلی کامیابی دلائی۔ ارم جاوید نے 59 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ ڈیانا بیگ نے ناقابل شکست 19 رنز بنائے۔ ندا ڈار نے 45 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہفتے کو پی سی بی چیلنجرز اوربلاسٹرز مدمقابل ہونگی۔