سیکنڈ الیون کرکٹ:سندھ کیخلاف کے پی 230پر آئوٹ

September 21, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کا جمعے سے آغاز ہوگیا۔ بہالپور میں سدرن پنجاب کی ٹیم بلوچستان کےخلاف 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دن کے اختتام تک بلوچستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 رنز بنائے ۔کراچی میں خیبر پختونخوا کیٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔سلمان آفریدی نے 53 رنز اسکور کیے۔ سندھ کےعاشق علی، حسن خان اور عدیل ملک نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سندھ کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔میر پور آزاد جموں و کشمیر میں سنٹرل پنجاب اور ناردرن کرکٹ ٹیموں کے درمیانبارش کے سبب دن میں صرف34 اوورز ہوسکے ۔ ناردرن کرکٹ ٹیم نے دو وکٹ پر86 رنز بنالیے تھے۔