فیفا کمیٹی کو پی ایف ایف کا چارج26ستمبر کو دیا جائیگا

September 21, 2019

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال ہائوس کا قبضہ فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے قائم کی جانے والی نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے نہیں کیا گیا، یہ فیصلہ جمعہ کو انجینئر سید اشفاق حسین شاہ کی سربراہی میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس اجلاس میں کیا گیا۔ فیفا نے صدر دفتر اور اکائؤنٹس 20 ستمبر تک کمیٹی کو حوالے کرنے کی ہدایت کی تھی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر انتخابات میں اشفاق شاہ کی زیر قیادت پی ایف ایف تشکیل دی گئی تھی۔ فیڈریشن نے 26ستمبرکو پی ایف ایف کانگریس کے اجلاس کے بعد صدر فیڈریشن اشفاق شاہ نارملائزیشن کمیٹی کو باقاعدہ چارج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیفا اور اے ایف سی نے پہلے ہی اپنی ویب سائیٹ سے سابق صدر فیصل صالح حیات کا نام ہٹا کر حمزہ خان کا نام بحیثیت صدر فیڈریشن مشتہر کردیا ہے جبکہ فیفا ویب سائٹ پر کرنل احمد یار لودھی، شاہد کھوکھر اور شہزاد انورکے نام ابھی تک موجود ہے۔