آئل ٹینکر سے 3ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد، 3ملزمان گرفتار

September 21, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھو پیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہو ئے علاقے میں قائم پیٹرول پمپ پر ڈیزل منتقلی میں مصروف آئل ٹینکر پر چھاپہ مار کر ہزاروں لیٹر ڈیزل برآمد کرلیااور 3ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ،ایس ایس پی ویسٹ زون شوکت کھٹیان نے بتایا کہ ملزمان بلوچستان کے راستے کراچی میں ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کرتے ہیں،ملزمان ٹرک کے خفیہ خانوں میں3 ہزار سے زائد ایرانی ڈیزل چھپا کر لائے تھے،جبکہ ایرانی ڈیزل کی برآمدگی کے حوالے سے کسٹم حکام کو اطلاع کردی گئی ہے،مقدمے کے اندراج کے بعد پمپ کی انتظامیہ کو بھی پٹرول پمپ کے خلاف کارروائی کے لئے لکھیں گے۔