سندھ اسمبلی، مرتضیٰ بھٹو کیلئے دعائے مغفرت، نمرتا قتل پر ایک منٹ خاموشی

September 21, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی اجلاس، میر مرتضیٰ بھٹو کے لئے دعائے مغفرت ، لاڑکانہ میں ڈاکٹر نمرتا کے قتلکے واقعہ پرایوان میں ایک منٹ کی خاموشی ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ایوان کی کارروائی کے آغاز میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شمیم ممتاز نے میر مرتضی بھٹو کے یوم شہادت پر ان کے لئے دعائے مغفرت کرائی،اس موقع پر اقلیتی رکن لال چند اکرانی نے لاڑکانہ میں ڈاکٹر نمرتا کے قتل واقعہ پرایوان میں ایک منٹ کی خاموشی کا مطالبہ کیا،قصور میں تین بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعہ پر ماروی راشدی، سعید آفریدی نے دعا اور انصاف پر زور دیا،پیپلز پارٹی کی خاتون رکن غزالہ سیال نے ناظم آباد میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر کی دعا کے لئے کہا۔جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر اور پی ٹی آئی کے رکن سعید آفریدی لاڑکانہ میں والدہ کی گود میں تڑپ تڑپ کر انتقال کرنے والے بچے میر حسن ابڑو کے لئے دعا کرائی۔