مسخ شدہ لاش ملی، دیگر واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

September 21, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر 21-c ریلوے ٹریک کے قریب ایک لڑکی کی لاش ملی پولیس لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق لاش مسخ شدہ اورکئی روز پرانی ہو چکی ہے ، عمر20سے25برس معلوم ہوتی ہے تاہم اسکی شناخت نہیں ہو سکی، لاش کو سردخانے منتقل کر دیا،منگھو پیر کے علاقے گرم چشمہ کے قریب بریانی سینٹر میں پانی کی موٹر لگاتے ہو ئے کرنٹ لگنے سے 25سالہ گل شیراورگلزار ہجری گلشن اسماعیل مکان نمبر A133میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 24سالہ رخسانہ جاں بحق ہو گئی ۔سپر ہائی وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 22سالہ اعجاز جاں بحق ہو گیا اور ملیر کالابورڈ کے قریب روٹ نمبر D.11کی منی بس نے موٹرسائیکل سے گرنے والی خاتون کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 30سالہ زرینہ زوجہ آصف موقع پر ہی دم توڑ گئی۔