چوہدری اسلم قتل کیس میں تفتیشی افسر طلب

September 21, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس میں تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کرنے کیلیے 26ستمبر کو طلب کرلیا،جمعہ کو جیل حکام کی جانب سے ملزمان ظفر عرف سائیں اور عبید عرف آبی کو عدالت میں پیش کیا گیا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں 26 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔عدالت نے سماعت26ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر کو بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا۔