میٹرک بورڈ، انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

September 21, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹرسعید الدین نے بورڈ سے الحاق اسکولوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے نہم جماعت کے انرولمنٹ فارم 2020بغیر لیٹ فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں تیسری دفعہ 30ستمبر2019تک توسیع کردی ہے۔ انہوں نے تمام اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ جلد ہی طلبہ کے انرولمنٹ فارم آن لائن یا بورڈ کے اکائونٹ سیکشن میں جمع کرا دیں۔ انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں اب مزید کوئی توسیع نہیں ہوگی اور مقررہ تاریخ کے بعد یہ فارم لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے۔