علوم شرقیہ کے امتحانات کیلئے فارم جمع کرانےکے شیڈول کا اعلان

September 21, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈکے ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر کے مطابق علوم شرقیہ کے امتحانات برائے سال 2019کے امتحانی فارم24ستمبر سے15نومبر تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ نیشنل بینک آف پاکستان، عسکری بینک، یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک، بورڈ آفس بوتھ میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ یہ امتحانی فارم کمرہ نمبر 15دوسری منزل بلاک Aسے چیک ہونے کے بعد مندرجہ بالا بینکوں میں جمع ہوں گے جبکہ 18نومبر سے 29نومبر2019 تک لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ادیب کے امتحان میں شرکت کے لئے امیدوار کی عمر امتحانی سال کی یکم اکتوبر کو کم ازکم پورے 15سال ہونی چاہئے۔ یہ امتحانات دسمبر 2019کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہوں گے۔