دی اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ اور آغاخان یونیورسٹی میں معاہدہ

September 21, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دی اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ )اگنائٹ( اور آغا خان یونیورسٹی )اے کے یو( نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت صحت عامہ اور بائیو میڈیسن کے شعبوں میں جدت طراز اختراعات کے فروغ کے لیے نئے منصوبہ جات کو مشترکہ طور پر معاونت فراہم کی جائے گی۔ مفاہمت کی اس یادداشت پر اگنائٹ کے سی ای او یوسف حسین اور اے کے یو کے صدر فیروز رسول نے دستخط کیے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب اے کے یو کے سینٹر فار انوویشن ان میڈیکل ایجوکیشن میں منعقد کی گئی جسے اے کے یو میں انووویشن اینڈ انکیوبیشن کا آئی ٹو ایس مرکز کہا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد صدیقی بھی تقریب میں موجود تھے۔ ڈاکٹر صدیقی نے مفاہمتی یادداشت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جدت طرازی کے لیے ایک سازگار ماحول کے قیام اور اس کے لیے حکومت کے کردار کے حوالے سے بات کی۔ انہوں نے کہا، " جدید علم معاشیات تخلیقی صلاحیتوں اور مختلف شعبوں کی مہارتوں کو یکجا کرنے کا نام ہے۔