پاکستانیوں کو کشمیر جانے سے روکنے کا بیان حوصلہ افزا ہے، امریکا

September 21, 2019

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) امریکا نےکہاہے کہ پاکستانیوں کو کشمیر جاکر لڑنے سے روکنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا حالیہ بیان اہم اور حوصلہ افزا ہے۔ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکی قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور ایلس ویلزنے جمعہ کو اپنےٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہر قسم کے دہشتگرد گروہوں کو ختم کرنے کا عزم خطے کے استحکام کیلئے انتہائی اہم ہے۔ خیال رہے کہ ایلس ویلز کی جانب سے یہ بیان ایک اسے وقت میں آیا ہے کہ27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کیلئے امریکہ روانہ ہوچکے ہیں۔