آپریشن کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں پر زیادہ جراثیم حملہ آور ہوتے ہیں

September 21, 2019

کراچی(نیوزڈیسک)حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قدرتی طور پر پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں آپریشن کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں پر زیادہ جراثیم حملہ آور ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ہی بچوں کی آئندہ زندگی میں مدافعتی نظام کی تشکیل ہوتی ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے وقت ہی ان کی آئندہ زندگی میں مدافعتی نظام کا تعین ہوجاتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تحقیق رائل کالج آف آبسٹیٹریشنز اینڈ گائناکالوجسٹ میں کی گئی۔