توانائی بحران‘ پاکستان سمیت 9ایشیائی ممالک کا معاہدہ،626 کھرب 76ارب روپےکی سرمایہ کاری ہوگی

September 21, 2019

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان سمیت نو وسط ایشیائی ممالک نے توانائی بحران کے حل کیلئے چار سو ارب ڈالرز(626 کھرب 76ارب 14 کروز روپے) کی سرمایہ کاری کیلئے ایک معاہدہ کیا ہے۔ سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوپریشن (CAREC) پروگرام کے نو ممالک نے جمعے کو ایک توانائی بحران کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں،ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اس کے ذریعے علاقائی توانائی مارکیٹ بنانے کیلئے ایک قدم آگے بڑھایاگیا ہے۔پاکستان،افغانستان تاجکستان، ازبکستان، منگولیا، کرغز، قازقستان،جارجیا اور آذربائیجان کے توانائی وزرا اور رہنمائوں نے وسطی ایشیائی علاقائی معاشی تعاون وزرا نے جمعے کو توانائی کے چیلنجز پر بات کی اور ایک 10 نکاتی تاریخی معاہدے پر دستخط کیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ممالک قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں لیکن وسائل کی تقسیم منصفانہ نہیں ہے۔علاقائی ممالک کو اپنے موجودہ پاور سسٹم کو 2030 تک گنجائش دگنی بڑھانا ہوگی۔اس کیلئے 2030 تک 400 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔