پاکستان کشمیر میں حالیہ ڈویلپمنٹس پر معاملات حل کرے، اینٹونیو گوئٹرس

September 21, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اینٹونیو گوئٹرس نے عالمی ادارے کے 74 ویں اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان کشمیر میں حالیہ ڈویلپمنٹس کے حوالے سے اپنے معاملات حل کرے۔ سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مسئلے کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات نہایت ضروری عنصر ہے۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خطے میں انسانی حقوق کا مکمل احترام کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے پاکستان کو 1972 کے شملہ معاہدے کے تحت دو طرفہ طور پر بھارت سے تنازعات حل کرنے کے عزم کی یاد دہانی کرائی۔