نیپرا کی وسطی ایشیا سے بجلی درآمد کے منصوبے کی مخالفت

September 21, 2019

اسلام آباد( ناصر چشتی /خصوصی نمائندہ) نیپرا نے وسطی ایشیا سے بجلی درآمد کے منصوبے کی مخالفت کردی نیپرا کی سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2018 جو کہ گزشتہ روز جاری کی گئی کے مطابق رپورٹ میں معاہدے پر نظرثانی کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا کہ کاسا1000 منصوبہ کے تحت درآمد کی جانے والی بجلی 15 روپے فی یونٹ مہنگی پڑے گی حکومت کو سفارش کی گئی ہے کہ وہ معاہدہ پرنظرثانی کرے تاکہ عوام کو بھی سستی بجلی مل سکے۔ رپورٹ کے مطابق نپیرا نے بدترین کارکردگی دکھانے والے پاور پلانٹس کی تجدید نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ،رپورٹ کے مطابق بجلی پیدا کرنیوالی سرکاری کمپنیاں مہنگی پیدا کررہی ہے ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بجلی کی تقسم کا سارا نظام فیل ہوچکا ہے۔