پی ٹی اے کے مزید دو غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز پر چھاپے، سامان قبضہ میں لے لیا، دو افراد گرفتار

September 21, 2019

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پی ٹی اے نے گرے ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے دوران مزید دو چھاپوں میں غیرقانونی ٹیلی کام ٹریفک کے نیٹ ورکس قبضہ میں لے لئے، گزشتہ روز پی ٹی اے نے ایف آئی اے کے ساتھ مل کراسلام آباد اور فیصل آباد میں دو کامیاب چھاپوں میں غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے نیٹ ورکس کو پکڑ لیا،پہلا چھاپہ پی ٹی اے زونل دفتر راولپنڈی کی ٹیم نے ٹریڈ سینٹر ایف 11 مرکز اسلام آباد میں مارا جس میں ایک لیپ ٹاپ، انٹر نیٹ ڈیوائس اور ایک پی ایس ٹی این گیٹ وے بشمول 20 فعال لینڈ لائن نمبر قبضے میں لے لئے ،سیٹ اپ کے مالک کو مو قع پر ہی گرفتار کرلیا گیا،دوسرا کامیاب چھاپہ پی ٹی اے کے زونل دفتر لاہور کی ٹیم نے ایف آئی اے کے ساتھ مل کرفیصل آباد کے ایک گائوں سنتا چک نمبر 229RB میں مارا گیا۔ جس میں تین گیٹ ویز، 332 پورٹس ، تین ٹی پی لنک رائوٹرز، تین انٹر نیٹ ڈیوائسز ، ایک انٹر نیٹ یو ایس بی، 140 سمز قبضے میں لے لی گئیں،موقع پرعابد حسین نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔