آرٹیکل 370کاخاتمہ، پاکستانی وکلاء تنظیم کی بھارتی سپریم کورٹ کو درخواست

September 21, 2019

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے اور وہاں پر انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف پاکستانی وکلاء کی ایک فعال تنظیم نے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ایک درخواست ای میل کرتے ہوئے ان سے سپریم کورٹ آف انڈیا کے 19ستمبر 2019کے حکم پر عدم عملدآمد پر مودی سرکار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے اور وہاں پر انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف بھارتی آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت ازخود نوٹس لینے کی استدعا کی ہے،۔