نیپال کی پارلیمنٹ میں ایک تہائی نمائندگی خواتین کی ہے، سفیر سیوا لامسال

September 21, 2019

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان میں متعین نیپال کی سفیر سیوا لامسال کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں خواتین حکومتیں، پارلیمنٹ اور عدلیہ کی سربراہ ہیں اور یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔ مقامی ہوٹل میں نیپال کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیوا لامسال نے کہا کہ نیپال کا آئین انتہائی ترقی پسند اور صنفی لحاظ سے دوستانہ ہے جس میں خواتین کو وفاقی و صوبائی سطح کی پارلیمنٹ کیلئے کم از کم ایک تہائی جبکہ مقامی سطح پر 40؍ فیصد نمائندگی کا حق دیا گیا ہے۔