انسانی حقوق کونسل مقبوضہ کشمیرپرنتیجہ خیز اقدامات کرے ، دفترخارجہ

September 21, 2019

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل توجہ مرکوز رکھنے کیلئے مختلف اقدامات کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل مقبوضہ کشمیرپرنتیجہ خیز اقدامات کرے ،دفتر خارجہ کےترجمان نے ذرائع ابلاغ کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انسانی حقوق کونسل کی توجہ کا محور بن چکی ہیں۔ پاکستان انسانی حقوق کونسل کے اقدامات کے مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال پر بامعنی اثرات یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب راستے استعمال کرے گا تاکہ ایک کروڑ 30 لاکھ کشمیریوں کی مشکلات ختم ہوسکیں۔