آسٹریلوی عدالت نے ایک اور شخص کو ہوائی جہاز کو تباہ کرنے کی کوشش کا مجرم قرار دے دیا

September 21, 2019

سڈ نی (آ ئی این پی)ایک آسٹریلوی عدالت نے ایک اور شخص کو ایک مسافر بردار ہوائی جہاز کو تباہ کرنے کی منصوبہ سازی کا مجرم قرار دے دیا۔ عدالتی ترجمان کے مطابق دو برس قبل جولائی 2017 میں مبینہ ملزم نے سڈنی سے ابوظہبی جانے والی ایک فلائٹ کے میٹ گرائنڈر میں بارودی مواد چھپانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ پولیس نے ملزم اور اس کے بھائی پر دو دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا تھا۔