امریکہ اورایران کو زبردستی مذاکرات کی میز پرنہیں لاسکتے،فرانس

September 21, 2019

پیرس(این این آئی)فرانسیسی صدارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ ایران پر پابندیوں میں نرمی خلیج کی سلامتی پر اس کے ساتھ بات چیت سے مشروط ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک حکومتی عہدیدار نے واضح کیا کہ فرانس امریکہ اور ایران میں سے کسی کو بھی مذاکرات کی میز پرآنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھاکہ خلیجی خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہماری سفارت کاری کا جواز پیش کرتا ہے۔فرانسیسی عہدیدار کا کہناتھا کہ وہ سعودی عرب کی تیل کمپنی کی تنصیبات پرحملوں کے بارے میں رد عمل اپنے دوستوں اور اتحادیوں کے ساتھ مشورہ کرنے کے بعد جاری کریں گے۔فرانسیسی عہدیدارنے کہا کہ ہم جلد ہی سعودی عرب پر حملوں کے بارے میں کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔ فرانس خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا اور تمام فریقین سے صبرو تحمل سے کام لینے پر زور دیتا ہے۔