کینیڈین وزیراعظم کی معافی

September 21, 2019

اوٹاوا(این این آئی)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 2001 میں ایک تقریب کے دوران براؤن فیس کرنے پر معافی مانگ لی۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق مشہور میگزین ٹائم نے جسٹن ٹروڈو کی ایک تصویر شائع کی جو 2001 میں لی گئی تھی، اس تصویر میں انہوں نے ایک تقریب کے لیے الہ دین کے کردار کا کاسٹیوم پہنا جبکہ اپنے چہرے کو سیاہ رنگ کا کردیا تھا، اس وقت ان کی عمر 29 سال تھی۔یہ تصویر وینکوور کی ویسٹ پوائنٹ گرے نامی اکیڈمی میں لی گئی تھی، یہاں منعقد پارٹی کی تھیم کا نام عریبیئن نائٹس رکھا گیا تھا۔اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد جسٹن ٹروڈو پر نسل پرستی کا الزام عائد کیا جارہا ہے، جس پر اب انہوں نے معافی بھی مانگ لی ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن اب میں اس کے لیے سب سے معافی مانگتا ہوں۔