آرڈی اے، بلڈنگ پلان فیسوں میں 40سےسوفیصد تک اضافہ

September 21, 2019

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) آر ڈی اے نے اپنے کنٹرول ایریاز اور آر آئی ٹی سکیموں میں رہائشی ، کمرشل اور انڈسٹریل بلڈنگ پلان کی فیسوں میں 40 سے 100فیصد فی مربع فٹ اضافہ کر دیا جن کی وصولی شروع کر دی گئی ، اس کی منظوری آرڈی اے کی اتھارٹی میٹنگ میں دی گئی تھی۔آرڈی اے کی دستاویزات کے مطابق رہائشی و اپارٹمنٹس کی سکروٹنی آف بلڈنگ پلان کی فیس 3روپے فی سکوائر فٹ سے بڑھا کر 5روپے فی سکوائر فٹ، کمرشل بلڈنگ پلان کی فیس 7روپے سے بڑھا کر 10روپے سکوائر فٹ جبکہ انڈسٹریل بلڈنگ پلان کی فیس 5 روپے سے بڑھا کر 10روپے فی سکوائر فٹ کر دی گئی ہے ۔