آئیسکو نے این ٹی این نمبر نہ رکھنے والے صنعتی اورکمرشل صارفین کے کنکشن کے حوالے سے نیپراسے ہدایت مانگ لی

September 21, 2019

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)آئیسکو نے این ٹی این نمبر نہ رکھنے والوں کے کنکشن کی منتقلی اور نئے کنکشن کے حوالے سے نیپراسے ہدایت مانگ لی۔ اس سلسلہ میں رجسٹرار نیپرا کو خط لکھا گیا ہے کہ ریجنل انکم ٹیکس کمشنر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے 181اے اے کے تحت ایسے صنعتی اورکمرشل صارفین کے کنکشن منقطع کرنے کی ہدایت کی ہے جن کے پاس این ٹی این نمبر نہیں ہیں اور ان کو این ٹی این نمبر دینے کے حوالے سے نوٹس جاری کرنے کا بھی کہا ہے ،اس کے علاوہ ایسے نئے صنعتی اورکمرشل صارفین کوکنکشن نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے جن کے این ٹی این نمبر نہیں ہیں ۔