23سالہ نوجوان قتل

September 21, 2019

ااسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقے میں 23 سالہ نوجوان کو پڑوسی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس ایچ او ریس کورس کے مطابق مقتول شیخ وہاب کا اپنے پڑوسی کے گھر آنا جانا تھا جہاں اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے خاتون اور اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔، تاہم گولی کس نے چلائی اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔