کناری ڈیم متاثرین کو امداد دی جائے‘ سنیٹر جنرل (ر) قیوم

September 21, 2019

اسلام آباد (جنگ نیوز) بالا کوٹ کے زلزلہ متاثرین 14سال گزرنے کے باوجود بھی بدحالی کا شکار ہیں‘ حکومت کو انکے مسائل کا فوری حل تلاش کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار سنیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم نے گزشتہ روز بالاکوٹ میں متاثرین کی شکایت سننے کے بعد کیا۔ انہوں نے سنیٹر جنرل (ر) سید صلاح الدین ترمزی کی متاثرین کی مدد کیلئے کاوشوں کی بھی تعریف کی۔ جنرل (ر) قیوم نے سکی کناری ڈیم پراجیکٹ بھی دیکھا اور مطالبہ کیا کہ ڈیم متاثرین کی فوری مدد کی جائے۔ انہوں نے ایک کتاب کی رونمائی بھی کی۔