میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی، سی سی ایل فارما اور پاکستان کارڈیو ویسکولر فورم کے زیراہتمام سیمینار کل ہوگا

September 21, 2019

لاہور (ایم کے آر ایم ایس رپورٹ)میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی ( جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) ، سی سی ایل فارما اورپاکستان کارڈیو ویسکولر فورم کے زیر اہتمام دل کے امراض کےمتعلق آگاہی سیمینار BE A HEART HERO"ـ" کا انعقاد کل 22ستمبر بروز اتوار بوقت دوپہر 2بجےپرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں کیا جا رہا ہے۔ گیسٹ سپیکرز میںپروفیسرڈاکٹراعجاز احمد ووہرا (کنسلٹنٹ فزیشن اینڈ کارڈیالوجسٹ)، پروفیسر ڈاکٹرمحمداسحاق(کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ)، پروفیسر ڈاکٹراشتیاق رسول(کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ)، پروفیسرڈاکٹرفیروزمیمن(کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ)، پروفیسرڈاکٹرمنصوراحمد(کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ)، ڈاکٹر فواد فاروق پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید (کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ) ہونگے جبکہ حرف تشکرمحمد برہان (برانڈ منیجر سی سی ایل) پیش کریں گے۔ میزبان و اہتمام و موڈرئیٹر:واصف ناگی تمغہ برائے حسن کارکردگی، سینئر ایڈیٹر ہیلتھ،ایجوکیشن،کرنٹ افیئرز و چیئر مین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) ہیں۔