ریلوے کامنافع بڑھانے کیلئے لائحہ عمل طے کیاجائے،شیخ رشید

September 21, 2019

لاہور (جنرل رپورٹر )وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اسلام آباد سے لاہو پہنچ گئے ۔ انہوں نے ریلوے ہیڈ کواٹر زکا دورہ کیا اور کیمپ آفس میں پاکستان ریلوے کے نئے تعینات ہونے والے سی ای او اعجاز بریرو سے ریلوے کے امور پر تفصیلی میٹنگ کی اور انہوں نے سی ای او ریلوے کو ہدایت کی کہ ریلوے میں کسٹمر سروس بہترکی جائےاور ادارے کا منافع بڑھانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں اور ٹرینوں کا شیڈول بہتر کیا جاسکے ۔ علاوہ ازیں انہوں نے ویمن یونیورسٹی روالپنڈی کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر سے انکے آفس میں ملاقات کی اور ویمن یونیورسٹی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ۔