9ملازمین کی سول ڈیفنس آفیسر کے عہدے پرترقی

September 21, 2019

لاہور(خصوصی نمائندہ)سپیشل سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ کی زیر صدارت سول ڈیفنس کے ملازمین کی ڈیپارٹمنل پرموشن کے حوالے سے اجلاس سول سیکرٹریٹ پنجاب میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں محکمہ داخلہ نے 9 ملازمین کو سول ڈیفنس آفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی ۔ترقی پانے والوں میں ساجد محمود، محمد اشرف، وقار احمد، سیف اللہ، سردار علی ،محمود حسین انجم، محمد ذوالفقار، غلام مصطفی اور سید توصیف رضا کو چیف انسٹریکٹر سے سول ڈیفنس آفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ،