جدید طرز زندگی کے وژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں‘طارق حامدی

September 21, 2019

کوئٹہ(پ ر) معروف لگژری ہاؤسنگ سوسائٹی ایٹین اور سلوشن جنکشن رئیل اسٹیٹ (ایس جے) کی جانب سے مقامی ہوٹل میں دو روزہ اوپن ہاؤس ایکسپو کا اہتمام کیاگیا، یہ خصوصی ایکسپو21 ستمبر تک جاری رہے گی۔ یہ تقریب خطہ بلوچستان کے لئے خصوصی شراکت کے معاہدے کے سلسلے میں تھی جس پر دونوں اداروں کے مابین دستخط ہوئے تھے۔ ایکسپو میں کوئٹہ کے معروف کاروباری افراد، رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں اور کارپوریٹ منیجرز نے شرکت کی۔ مہمانوں نے ایٹین کے پریمیم پروڈکٹ لائن میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ 2.7 ملین مربع گز رقبے پر پھیلے اور مارگلہ کی قدرتی پہاڑیوں کے عقب میں واقع ایٹین ایک مثالی رہائشی منصوبہ ہے جو اسلام آباد کے مرکزسے 20 منٹ اور نئے اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 10 منٹ کے فاصلے پر ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایٹین، طارق حامدی نے کہا کہ سلوشن جنکشن کے اشتراک سے اس ایکسپو کے ذریعے بلوچستان کے باشندوں کو ہاؤسنگ پروجیکٹ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا ہے جو بین الاقوامی معیار کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جڑواں شہروں کے مرکز میں واقع ایٹین کے پرتعیش اپارٹمنٹس اور ولاز جدید طرز زندگی اور سرمایہ کاری کے لئے ایک بہترین نمونہ پیش کرتے ہیں۔ موٹر وے کے قریب جڑواں شہروں کے باسیوں کے لئے، ایٹین، اورا ڈویلپرز، سیف گروپ اور کوہستان بلڈرز اور ڈویلپرز کا ایک خصوصی مشترکہ منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کا آغاز دو سال قبل ہوا جب اورا ڈویلپرز، سیف گروپ اور کوہستان بلڈرز اینڈ ڈویلپرز نے پاکستان میں جدید اور بین الاقوامی طرز زندگی گزارنے کے اپنے وژن کو عملی جامہ پہنایا۔ ایٹین نے ڈیزائن، فن تعمیر اور پائیدار زندگی کے لئے بہترین منصوبہ بنایا ہے۔ سلوشن جنکشن رئیل اسٹیٹ کی ایک معروف فرم اور ایٹین کاباضابطہ ڈیلر ہے، جو کوئٹہ کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں آپریشنل ہے۔ یہ فرم اب بلوچستان کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر پاکستان کی معروف ہاؤسنگ سوسائٹی ایٹین کا حصہ بننے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ ایٹین پاکستان میں لائی جانے والی پرتعیش بین الاقوامی رہائش کا مظہر ہے۔ یہ منصوبہ یقینی طور پر پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے تمام منصوبوں سے،بہترین ثابت ہوگا۔