کاجوں میں تعلیمی اور تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں،پشتون ایس ایف

September 21, 2019

کوئٹہ(آئی این پی)پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین عالمگیر مندوخیل، جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے مشترکہ بیان میں گزشتہ روز پشتون ایس ایف کے سابقہ نائب صدر زاہد کاکڑ کے والد ایڈووکیٹ امان اللہ کاکڑ کی وفات پر رنج و غم اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ درایں اثناء صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی نے باچا خان مرکز لورالائی اور ضلعی دفتر عوامی نیشنل پارٹی قلعہ سیف اللہ کا دورہ کیا۔ دورے میں پشتون ایس ایف ضلع لورالائی اور قلعہ سیف اللہ کے ساتھیوں سے نشست ہوئی جس میں تنظیمی امور پر بات چیت ہوئی۔ اس دوران تنظیمی ساتھیوں کو ہدایات دی گئیں کہ تنظیم کو فعال رکھنے کیلئے کالجوں میں تعلیمی اور تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔ دوسری جانب بیان میں کہا گیا کہ 21 ستمبر کو ڈگری کالج ہرنائی کا دورہ شیڈول کے مطابق ہفتہ دن بارہ بجے ہوگا۔