پشتون کلچر ڈے کی مرکزی تقریب کوئٹہ میٹروپولیٹن میں ہوگی‘ پشتونخوامیپ

September 21, 2019

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 23ستمبرکو‘ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر ہونیوالے پشتون کلچر ڈے کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف کمیٹیوں نےاجلاس کیے اور جگہ کا معائنہ کیا کلچر ڈے کو ہر حوالے سے شاندار بنانے کیلئے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںمختلف علاقائی یونٹوں کو دیئے گئے اہداف کو عملی شکل دینے کیلئےتمام وسائل کو بروئے کار لایاجائے بیان میں کہا گیا کہ 23ستمبر کو پشتونخوا وطن ،اندرون اور بیرون ملک پشتون کلچر ڈے تاریخی انداز میں منایاجائے گاکوئٹہ میں مرکزی تقریب میٹروپولیٹن میں ہوگی جس میں پشتون افغان ثقافت کے مختلف پروگرام ہونگے پشتنی غیژ (کًشتی ) ، ملی اتنڑ، ثقافتی نندارہ بانڈار ہوگااور ساتھ ہی کژدے خیمے لگائیں جائینگے جس میں پشتون افغان ثقافت کے مختلف اشیاء کی نمائش ہوگی ان تقریبات میں نامور پشتون اداکار اور گلوگار اپنے فن اور ثقافت کا مظاہرہ کرینگے جو رات گئے تک جاری رہیگابیان میں کہا گیا کہ پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے تمام سیاسی پارٹیوں ، منتخب نمائندوں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کوبلا سیاسی تفریق مدعو کیا گیا ہے کیونکہ یہ دن کسی ایک پارٹی یا تنظیم کی بجائے پشتو زبان سے وابستہ اور قوم کے ہر فرد کا مشترکہ دن ہے اس لئے ہمیں اپنے قومی ثقافتی دن کی مناسبت سے اس میں بھرپورروایتی ملبوسات میں شرکت اور اپنے بساط کے مطابق شراکت کرنی چاہیے۔