یارو: ٹرک سے کروڑوں روپے کی غیر ملکی سگریٹ برآمد

September 21, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کسٹم کےعملے نے یارو چیک پوسٹ پر چمن سے آنے والے ٹرک سے غیر ملکی سگریٹ کے350کارٹن برآمد کرلئے کسٹم ذرائع کے مطابق ایڈ یشنل کلکٹر پریوینٹو یا سر کلہور ، اسسٹنٹ کلکٹر رانا عمیرنے عملے کے ہمراہ یارو چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ چمن سے آنے والے ایک ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے گھیرے میں لے کر تلاشی لینے پر سیب کی آڑ میں غیر ملکی سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 350کارٹن قبضے میں لے لئے گئےذرائع نے بتایا کہ پکڑی جانے والی سگریٹ کی مالیت ایک کروڑ 50لاکھ روپے ہے۔