پشاور یونیورسٹی‘ یکجہتی کشمیرتقریب اور ریلی، کشمیر ی عوام کی جدوجہد کو سراہا

September 21, 2019

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی ماڈل سکول کی بچیوں نے تحریری وتخلیقی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا اور کشمیر ی عوام کی جدوجہد کو سراہا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے ایک ہزار طالبات سے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر کوئی لشکر کشی نہیں کرنی بلکہ سفارتی محاظ پر تعلیمی اقتصادی اور ٹیکنالوجی کی جنگ جیت کر بھارت کو دھول چٹانی ہے جس کا احساس ہر بچےبچی کو ہونا چاہئے ۔ تقریب کا مقصد گزشتہ ایک ہفتے سے جاری سکول بچیوں کی پوسٹر تحریرات ، خوشخطی ، احتجاجی تقاریر میں بہترین پوزیشن لینے والی طالبات کو صلاحیتوں کو معاشرے کے سامنے لانا تھا ۔ایک ہفتے میں بچیوں تین مکمل ختم قرآن کئے اورکشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگیں۔ یونیورسٹی ماڈل سکول کی پرنسپل نازنین شاہ نے کہا کہ کشمیر مسئلے پر بچیوں کا عزم حوصلہ افزاء ہے جو ان کے تعلیمی کیریئر میں ان کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔