ہسپتالوں کو برن یونٹس فعال اور سرجنز کی آسامیاں پر کر نے کے احکامات

September 21, 2019

پشاور (خصوصی نامہ نگار )خیبر پختونخوا حکومت نےصوبے بھر کی میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ( ایم ٹی آئی) ہسپتالوں کوبرن یونٹس فعال بنانےاورمحکمہ صحت کو ضلعی صدر مقام ہسپتالوں میں پلاسٹک سرجنز کی خالی آسامیاں پر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ذرائع کے مطابق یہ احکامات وزیر اعلیٰ کی صدارت میں چند روز قبل ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں جاری کئے گئے ہیں جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ جس کے بعد ہی انہیں کو برن اینڈ ٹراما و پلاسٹک سرجری یونٹ حیات آباد ریفر کیا جاسکے گا، اس وقت ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں برن یونٹس موجودہ ہیں لیکن وہاں مکمل طبی سہولیات موجود نہیں جس کی وجہ سے اکثر مریضوں کو برن اینڈ ٹراما سنٹر حیات آباد ریفر کیا جارہا ہےاب اس بارے غیر ضروری ریفرل پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن صورتحال جوں کی توں ہے۔ذرائع کے مطابق ضلعی وڈویژنل برن یونٹس کیلئے یکساں پروٹوکول متعارف کرانے کی ذمہ داری برن اینڈ ٹراما سنٹر حیات آباد کےچیف ایگزیکٹو آفیسر کے حوالے کی گئی ہے۔