پشاور یونیورسٹی میں کلائمیٹ چینج سٹرائک واک کا اہتمام

September 21, 2019

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کی ماحولیاتی سوسائٹی کے زیر اہتمام اسلامک ریلیف پاکستان اور ہلال احمر کے تعاون سے کلائمیٹ چینج سٹرائک واک کا اہتمام کیا گیا ۔مقصد معاشرے میں ماحولیاتی بے قاعدگیوں بارے شعور بیدار کرنا اور موسمیاتی چیلنجوں سے نبرد آزمائی کیلئے نوجوان نسل کو تیار کرنا تھا واک کی قیادت چیئرمین شعبہ ماحولیاتی علوم پروفیسر ڈاکٹر حزب اللہ خان اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف خان خٹک نے کی واک پیوٹا چوک سےشروع اور کانووکیشن ہال کے ساتھ ختم ہوئی ۔ ڈاکٹر آصف خان خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے واک کا مقصد عالمی سطح پر احتجاجی تحریک کا حصہ ہے۔ چیئرمین شعبہ ماحولیات پروفیسر ڈاکٹر حزب اللہ خان نے کہا کہ سائنسی طریقے سے ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔ ماہر ماحولیات پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن نے کہا کہ عالمی و ملکی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں سے زرعی اجناس میں کمی، سیلابی خطرات ، کرہ ارض کی حدت اور قدرتی آفات کے اندیشے بڑھ گئے ہیں ۔