وزیراعظم عمران خان 7 روزہ دورے پر امریکا روانہ

September 21, 2019

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورہ مکمل کرکے آج صبح سویرے سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوگئے، وہ آج شام پاکستانی وقت کےمطابق سوا سات بجے نیویارک پہنچیں گے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعظم عمران خان 7 روزہ دورے پر امریکا روانہ

عمران خان پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ سے سعودی ایئرلائن کی چارٹرڈ پرواز سے امریکا روانہ ہوئے۔ سعودی اعلیٰ حکام، سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔

وزیراعظم 7روزہ دورے میں 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔

دورہ امریکا کےدوران وزیراعظم عمران خان مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ماحولیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی سے متعلق اجلاسوں میں بھی وزیراعظم شریک ہوں گے۔

وزیراعظم ماحولیاتی تحفظ اور غربت میں کمی سے متعلق سیمینار اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے سے متعلق مباحثے سے بھی خطاب کریں گے۔

امریکا روانگی سے پہلے وزیراعظم نے مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز عمرے کی سعادت حا صل کی تھی۔ مکہ مکرمہ میں ان کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا تھا۔