کربلا : بس میں دھماکا، 12 افراد جاں بحق

September 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کربلا :بس میں دھماکا، 12افرادجاں بحق

عراق کے شہرکربلا میں بس میں دھماکے سے 12افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی کےمطابق کربلا میں داخلے کے مقام پر قائم مرکزی چیک پوائنٹ پر بس کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دِنوں کربلا میں عاشورۂ محرم الحرام کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے 31 افراد کچل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔