شیئرز بازار میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان

September 21, 2019

شیئرز بازار میں ہفتے کے دوران رجحان مثبت رہا، 100انڈیکس 629 پوائنٹس اضافے سے32ہزار 111 پر بند ہوا ۔

شیئرز بازارمیں 5 دنوں کے کاروباری ہفتے میں 2 دن مثبت، جبکہ 3 منفی رہے۔

دو مثبت دن انڈیکس 1075 پوائنٹس بڑھا جبکہ تین منفی دنوں میں انڈیکس کی گراوٹ 446 پوائنٹس رہی ، یوں ہفتے بھر میں انڈیکس 629 پوائنٹس بڑھا ہے۔

کاروباری ہفتے میں 61 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز کاروبارکی یومیہ اوسط 12 کرو ڑ 31 لاکھ رہی۔

کاروباری ہفتے میں 25 ارب 86 کروڑ روپے کا کاروبار ہوا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 84 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 397 ارب روپے ہوئی ۔