سری لنکا سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

September 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سری لنکا سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کی قیادت کپتان سرفراز احمد کریں گے جبکہ باقی کھلاڑیوں میں بابر اعظم، آصف علی، فخر زمان، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد نواز، محمد رضوان، حارث سہیل، محمد حسنین، شاداب خان، عثمان شنواری، وہاب ریاض، عابد علی اور افتخار احمد شامل ہیں۔

ٹیم میں محمد حفیظ، شاہین آفریدی اور حسن علی اپنی جگہ پکی نہیں کر سکے۔

مصباح الحق نے بتایا کہ فاسٹ بولر حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ، جبکہ شعیب ملک ون ڈے سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوچ اور چیف سلیکٹر مصبا ح الحق نے کہا کہ محمد حفیظ پلان کا حصہ ہیں، وہ کیریبین لیگ (سی پی ایل) کھیل رہے ہیں اس لیے شامل نہیں کیا گیا۔

مصباح کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کو پلان دے دیا گیا ہے کہ کیا کرنا ہے،ٹیم کی سلیکشن مکمل مشاورت کے بعد کی گئی ہے، اچھے نتائج دے گی۔

مصباح کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی کے لیے ٹیم کا اعلان ون ڈے سیریز کے دوران کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی، جبکہ ٹی ٹونٹی میچز کا انعقاد لاہور میں ہوگا۔