عالمی درجہ حرارت میں اضافہ، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

September 21, 2019

سائنسدانوں نے دنیا کو خبردار کردیا ہے کہ انسانوں کو موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات سے بچنا ہے تو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1 اعشاریہ 5 ڈگری تک روکنا ہوگا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

عالمی درجہ حرارت میں اضافہ

بین الاقوامی ادارے آئی پی سی سی کا کہنا ہے کہ اگر درجہ حرارت کو کنٹرول نہ کیا گیا تو انسانوں کو تباہ کُن تبدیلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سال 1900 کے بعد وسیع پیمانے پر ہونے والی صنعتی ترقی کے باعث اب تک دنیا کا درجہ حرارت 1 ڈگری بڑھ چکا ہے۔

اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو درجہ حرارت صدی کے آخر تک 5-3 سنٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے جس سے سطح سمندر میں اضافہ اور لاکھوں لوگوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہوگا۔

سخت موسم، قحط، گرمی کی لہر اور شدید بارشوں کی وجہ سے چاول، مکئی اور گندم جیسی فصلیں اُگانے کی صلاحیت خطرے میں پڑ جائے گی۔