پیپلز پارٹی جاپان کی خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت

September 21, 2019

پیپلز پارٹی جاپان نے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی اقتدار سے پہلے کنٹینر کے ذریعے اور اب نیب کے ذریعے پارلیمنٹ پر حملے کر رہا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پیپلز پارٹی جاپان کی خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت

پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 31ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی جاپان کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد مجید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اس وقت جمہوری، سماجی اور اخلاقی آداب پارلیمنٹ کے معیار پر سوالیہ نشان ہے، چور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں کو پارلیمنٹ کے تقدس کا علم ہی نہیں ہے۔ عوامی نمائندوں کی گرفتاری حکومتی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو گرفتاریوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا۔ پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے وطن عزیز کی سالمیت و بقا اور جمہوریت کے استحکام و تسلسل کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے کسی نیازی کی طرح میدان چھوڑ کر نہیں بھاگے ہیں۔ عمران نیازی اگر واقعی میں شفاف احتساب کرنا چاہتے ہیں تو پشاور بی آر ٹی منصوبے اور حکومت کی آڑ لئے ہوئے نیب زدہ وزراء اور اراکین اسمبلی سے آغاز کرے۔

شاہد مجید نے کہا کہ گزشتہ ادوار کے تمام کرپٹ افراد حکومتی بغل بچے بنے ہوئے ہیں اور حکومت اپوزیشن کی کرپشن کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے۔ عمران نیازی کے نئے پاکستان کا میرٹ یہ ہے کہ جس شخص کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیا تھا اسی کو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ این آر او نہ دینے کی باتیں کرنے والوں نے تمام نیب زدہ افراد چن چن کر کابینہ میں بٹھائے ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں میں اتنا حوصلہ ہے کہ وہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرسکتے ہیں مگر آنے والے وقتوں میں اگر عمران نیازی کو جیل جانا پڑا تو پھر وہ پیر پکڑ کر جان بخشی مانگیں گے۔

بلاول بھٹو کی سالگرہ کی تقریب میں پی پی جاپان کے مرکزی رہنما یوسف علی یاسر گیلانی غنی یوسف محمد انیس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی جاپان کے صدر نعیم خان اسلامک سنٹر تجوید القرآن جاپان کے سرپرست اعلی قاری علی حسن نے بھی خطاب کیا۔